حلقے کے عوام پوری طرح بیدار اور متحد ہیں، فیصل خان نیازی
خانیوال(خبرنگار،نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ(ن) کے رہنما صوبائی حلقہ209کے امیدوار فیصل خان نیازی نے کہاکہ آج کاسورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلو ع ہوگا، حلقے کے عوام پوری طرح بیدار اورمتحد ہیں۔وہ اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ اور صحافیوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔ انہو ںنے کہاکہ عوام کے تعاون سے منتخب ہوکر علاقے کی محرومیوں کے خاتمے اور خدمت خلق کے عمل کوآگے بڑھائیں گے شیر کے نشان پر مہرلگا کر کامیاب بنائیں۔حلقے اور ملک وقوم کی ترقی کیلے کوئی کسر نہ اٹھارکھیں گے۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عوام بار بار آزمائے ہوئے لوگوں سے تنگ ہیں اورتبدیلی چاہتے ہیں ۔حلقے کے عوام کی بھرپور حمایت وتائید حاصل ہے منتخب ہوکر مایوس نہیں کریں گے ۔