علاقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام راناعرفان محمود کو کامیاب کرائیں، رانا عبدالرحمن
خانیوال(خبرنگار ،نمائندہ نوائے وقت)علاقے کی تقدیر بدلنے کیلے عوامشیر پر مہرلگاکر راناعرفان محمود خاں کی کامیابی کویقینی بنائیں۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما راناعبدالرحمن خاںنے صوبائی حلقہ204کوہی والہ میں انتخابی مہم کے آخری روز جلسہ اور مختلف وفودسے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ منتخب ہوکر عوام کی خدتم نہ کرسکے تو دوبارہ ووٹ مانگنے نہیں آئیں گے ۔انہوںنے کہاکہ عوامی جوش و خر وش بتارہاہے کہ حلقے میں روایتی وموروثی سیاست کا سورج غروب ہونے جارہاہے ۔عوام شیر پر مہرلگاکر علاقے وملک وقوم کی ترقی کویقینی بنائیں۔بعدازاںانہوںنے یونین کونسل کوہی والہ کے کونسلر رانامٹھو سے ان کے ڈیرے پرملاقات کی ۔رانامٹھو نے اپنے ساتھیوں سمیت راناعرفان محمود خاں کی حمایت کااعلان کیا۔