ووٹرز کی آگاہی کیلئے فرضی بیلٹ پیپر چھپوائے تھے‘ یوسف تالپور ‘یہ جعلی بیلٹ پیپر نہیں تھے‘ مخالفین کو شکست نظر آ رہی ہے
عمر کوٹ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور عمر کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 220 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب یوسف تالپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی بیلٹ پیپرز نہیں فرضی بیلٹ پیپرز تھے‘ یہ فرضی بیلٹ پیپرز دیہاتوں میں ووٹرز کو آگاہی دینے کیلئے فرضی بیلٹ پیپرز چھپوائے تھے۔ نواب یوسف تالپور نے کہاکہ مخالفین کو اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے اسی وجہ سے مخالفین نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے۔