شاہ محمود اور زین قریشی آج مخدوم رشید میں ووٹ کاسٹ کرینگے
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و ملتان کے حلقہ این اے 156 اور پی پی 217 کے امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی اور این اے 157 کے ٹکٹ ہولڈر مخدومزادہ زین حسین قریشی آج حلقہ این اے 157 اور پی پی 218 کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ پرائمری سکول چک 3 ٹی، نزد مخدوم رشید ضلع ملتان میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ بعد ازاں دونوں رہنما اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں پولنگ کے انتظامات کی نگرانی و تحریک انصاف کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کریں گے۔