فیروزہ: فاترالعقل نوجوان اور خاتون نے خودکشی کرلی
فیروزہ (نامہ نگار) فاترالعقل نوجوان اور خاتون نے خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق فیروزہ کی بھٹو کالونی کے رہائشی محمدعمران الیکٹریشن کی شادی چار ماہ قبل اپنی کزن کے ساتھ انجام پائی تھی۔ اس دوران میاں بیوی کے درمیان تنازع اور ناچاقی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے اس کی چار ماہ کی دلہن نے دلبرداشتہ ہو کر کالاپتھر پی لیا۔ طبیعت بگڑ جانے پر شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ دریں اثناء چک 67/A کے رہائشی غیرمسلم خاندان کے کرشن رام کا بیٹا آکاش رام نے گزشتہ روز چک 68/A کے قریب لیاقت پور سے آنے والی مال گڈز کے نیچے آ کر خودکشی کرلی جس کی گردن سر تن سے جدا ہو گئی۔ ورثا کے مطابق مذکور کا دماغی توازن درست نہ تھا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔