ہماری مصنوعات پر ٹیکس لگانے کے امریکی منصوبے کا جواب دینے کے لئے تیارہیں، چین
بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ نیامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پانچ کھرب امریکی ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی دھمکی کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کو ڈرد نہیں۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ ترجمان گنگ شیوانگ نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گنگ شیوانگ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے چھیڑی جانے والی تجارتی جنگ میں چین لڑنا نہیں چاہتا اور لڑائی سے اسے ڈر بھی نہیں لگتا۔ترجمان نے کہا کہ اگر اس تجارتی جنگ کے خلاف جدوجہد کرنی پڑی تو چین کا موقف واضح اور مضبوط ہے کیونکہ چین کے پاس اپنے عوام کے مفادات کی حفاطت کی صلاحیت اور اعتماد ہے