الیکشن پر نشتر اور کارڈیالوجی ہسپتال کا انتظامی اور سکیورٹی پلان جاری
ملتان( وقائع نگار) الیکشن ڈے کے موقع پر نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں 40سکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ 50اضافی بیڈز لگانے کے علاوہ میڈیکل سٹور روم میں ایمرجنسی ادویات کی اضافی مقدار فراہم کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال اور وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے الیکشن ڈے کے موقع پر نگہبان حالات کے پیش نظر انتظامی اور سکیورٹی پلان کی منظوری دی جس کے تحت نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کو سب سے زیادہ ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ تمام ہسپتال عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے نشتر برن یونت سمیت تمام وارڈز کے سربراہان اور رجسٹرڈ کو شعبہ ایمرجنسی کے ساتھ بارہم رابطہ مؤثر رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ شعبہ ایمرجنسی کے گرد واعتراف سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 40کردی گئی ہے جبکہ 4اضافی سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کے علاوہ تمام ایمبولینس کو روک کر اچھی طرح تلاشی کرنے مریضوں اور لواحقین کی جامہ تلاشی کے بعد ہسپتال کی حدود استعمال کرنے بارے سکیورٹی گارڈز کو ٹریننگ دی گئی ہے۔ ڈائریکٹرایمرجنسی ڈاکٹر طارق پیرزادہ نے بتایا کہ 8گھنٹے کی 3شفٹیں بنادی گئی ہیں جس میں صبح کے وقت وہ ، دوپہر سے شام تک ڈاکٹر ظفر بخاری اور رات کو ڈاکٹر اقبال ایمرجنسی کے انچارج ہوں گے۔ واضح رہے کہ نشتر ہسپتال میں 2پولنگ بوتھ قائم ہیں جہاں 50میئر کے ارد گرد علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے تمام داخلی وخارجی دروازوں پرسکیورٹی اہلکار24گھنٹے موجود رہیں گے۔دریں اثناء الیکشن ڈے کے موقع پر کسی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایمرجنسی میں 10اضافی بیڈز لگا کر شعبہ سی سی یو کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹررانا الطاف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اختر نے ملازمین کی چھٹیاںمنسوخ کرتے ہوئے ہسپتال عملے کو اپنے فرائض جانفشانی سے کرنے کے احکامات دے دئیے۔ الیکشن رزلٹ شام کے وقت آنے پر کسی ناگہانی واقعے کے نتیجے میں کارڈیالوجی ریفر ہونے والے مریضوں کے لئے ڈی ایم ایس ایوننگ ڈاکٹر علی رضا نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی رضا نے نوائے وقت کو بتایا کہ ایمرجنسی سمیت سی سی یو کی ادویات کا سٹاک مرتب کرلیا گیا ہے اور کوشش کی ہے کہ شام اور رات کے اوقات میں سینئر ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ ہسپتال عملہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایم ایس کے ساتھ رابطہ میں ہوگا جبکہ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردئیے گئے ہیں۔