25 ہزار اور 7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی
ملتان (سماجی رپورٹر) ادارہ قومی بچت کی جانب سے 25 ہزار اور 7500 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو بالترتیب راولپنڈی اور کوئٹہ میں ہو گی 25 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ایک‘ ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین انعامات اور 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات دیئے جائیںگے جبکہ 7500 روپے کے انعامی بانڈ کا پہلا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کا ایک 50 لاکھ روپے کے تین اور 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات دیئے جائیں گے۔