موٹر سائیکلوںکے چالان : پولیس نے ہزاروں شہریوں کے شناختی کارڈ دبا لئے
اڈا پل 14 )نامہ نگار( موٹر سائیکل کا چالان اور کئی موٹر سائیکل بند کر کے ہزاروں شہریوں کے اصل شناختی کارڈ پولیس نے قابو کر لئے جنرل الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جہانیاں اور دیگر چکوک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے تھانہ جہانیاں میں شناختی کارڈ لینے کے لئے جمع ہونا شروع ہو گئے ایس ایچ او جہانیاں ملک اصغر علی نے کسی شہری کی بات نا سنی اور اصل شناختی کارڈ دینے سے انکار کردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے حکومت پنجاب اور محکمہ پولیس نے چالان کرنے کے لئے شہریوں کا شناختی کارڈ نا لینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا مگر جہانیاں پولیس کو اس بات کو کوئی اثر نا ہوا ایس ایچ او جہانیاں کی سر براہی میں پولیس نے چالان کرنے اور تھانہ جہانیاں میںڈ موٹر سائیکل بند کرنے کے علاوہ سینکڑوں شہریوں کا قومی شناختی کارڈ بھی قابو کر لیا گیا تھا اور جنرل الیکشن میں اصل شناختی کارڈ کی ضرورت پڑنے پر سینکڑوں لوگوں نے تھانہ جہانیاں کا رخ کر لیا اور کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد دوبارہ شناختی کارڈ لے لیں مگر جہانیاں پولیس نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنوں کا ہی صرف شناختی کارڈ دبا کر رکھ لیا ہے اور شناختی کارڈ دینے سے صاف انکار کردیا ہے میڈیا کے نمائندوں نے جب ایس ایچ او ملک محمد اصغر علی سے شناختی شہریوں کو دینے کی بات کی تو تھانہ سے غائب ہو گیا پولیس کے اس عمل سے سینکڑوں شہری اپنا ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم ہو جائیں گے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے الیکشن کمیشن آف پا کستان ،آئی جی پنجاب ،آرپی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔