ملتان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ویکسی نیشن کا عمل آج بھی جاری رہے گا
ملتان(نامہ نگارخصوصی) حج آپریشن کا سلسلہ جاری ملتان سے بارہویںحج پرواز 571عازمین کر لیکر مدینہ روانہ ہوگئی ہے عازمین کرام کو پی آئی اے اور ایئر بلو کی دو پروازوں کے ذریعے مدینہ پہنچایا گیا ہے حج آپریشن کا سلسلہ آج انتخابات کے دن بھی جاری رہے گا جبکہ حاجی کیمپ ملتان میں ویکسی نیشن کا عمل اور مختلف پروازوں سے جانے والے عازمین کو پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی دی جائیںگی۔