چودھری اسلم حملہ کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی چودھری اسلم حملہ کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو ایس پی چودھری اسلم حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن عدالت کی منتقلی کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔ عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہدکو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔