پولنگ سٹیشنوں کے باہر صفائی کیلئے 1400 سینیٹری ورکرز تعینات چھٹی منسوخ ڈیوٹی کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت
ملتان (خبر نگار خصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی نے جنرل الیکشن میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر صفائی کے لئے 1400 سینیٹری ورکرز کی آج کی سرکاری چھٹی منسوخ کر دی ہے انہیں صفائی کرنے کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایتکی گئی ہے سیکٹرز انچارج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی چونے کا چھڑکاؤ بھی کرائیں جبکہ میونسپل ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چھٹی منسوخ نہیںہونی چاہئے تھی اس طرح سینیٹری ورکرز ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔