آج سرکاری اداروں کے ساتھ عدالتیں بند رہینگی
ملتان (سپیشل رپورٹر))عام انتخابات کے مو قع پرآج 25جولائی بروز بدھ دیگر سرکاری اداروں کی طرح عدالتیں بند رہیں گی۔ملتان میں ایک ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ اورایک سپیشل ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ فرائض سرانجام دینے کے لئے موجودرہیں گے۔دریں اثناء انتخابی فرائض سرانجام دینے والے ججز اورعدالتی عملہ حاضررہیگا۔