5 افراد نے دوست کا گلا گھونٹ دیا‘ نعش گھر کے باہر پھینک کر فرار
میلسی(نامہ نگار) موضع فدہ کے چاہ بیری والا کے رہائشی محمد محبوب نے بتایا کہ اس کا بھائی 22سالہ خلیل احمد گھر موجود تھا کہ رات 11بجے کے قریب اس کے تین دوست شاہنواز، غلام رسول، محمد رمضان دیگر دو نامعلوم افراد آئے اور اسے گھر سے باہر بلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور مبینہ طور پر رات کو خلیل احمد پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے اور گلا دبا کر اسے قتل کر دیا اور علی الصبح 4بجے کے قریب خلیل احمد کی نعش گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی میلسی نے نعش کو تحویل میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ۔