سرفراز احمد کی آمد،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شائقین کا استقبال
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے پرستاروں نے ان کا استقبال کیا۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی مرحلہ وار وطن واپس پہنچیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دورہ کامیاب رہا جس پر خوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور قومی ٹیم کامیاب رہی۔الیکشن سے متعلق سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کے حلقے سے کون سے امیدوار کھڑے ہیں، عوام جسے بہتر سمجھتے ہیں اسے ووٹ ڈالیں۔واضح رہے کہ قومی کپتان اپنے شیڈول سے ایک روز قبل کراچی پہنچے ۔ٹیم کے دیگر کھلاڑی اپنے شیڈول کے مطابق 25 اور 26 جولائی کے درمیان لاہور ‘اسلام آباد اور سیالکوٹ پہنچے گے ۔