این اے 52 اسلام آباد سے گیار ہ امیدوار قسمت آزمائی کرینگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 اسلام آباد ون سے گیارہ امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔ جن میں سے مسلم لیگ (ن) ‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ اس حلقہ پر تحریک لبیک کے نام سے دو جماعتیں الگ الگ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے نامزد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقہ سے جو گیارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں ان میں آسیہ بی بی آزاد امیدوار‘ اسرار احمد عباسی (آزاد) بلال فیصل امین متحدہ مجلس عمل‘ حافظ محمد اسلم تحریک لبیک اسلام‘ راجا خرم نواز تحریک انصاف‘ رضوان احمد تحریک لبیک پاکستان سید امجد علی شاہ آزاد‘ طارق فضل چودھری مسلم لیگ (ن)‘ محمد افضل کھوکھر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز‘ نذیر الحق ہمدرد دان وطن پارٹی امیدوار ہیں۔ طارق فضل چودھری‘ راجہ خرم نواز اور محمد افضل کھوکھر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔