حادثے میں جاں بحق نامعلوم افراد کی شناخت کرنے کیلئے نئی ہیلپ لائن متعارف کرانے کا فیصلہ
بہاولپور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے حادثات سے شکار ہونے والے نامعلوم افراد کی شناخت اور ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ایک نئی ہیلپ لائن 1192 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں حادثات کا شکار ہونے والے نامعلوم افراد کی نہ صرف بروقت شناخت ہو سکے گی بلکہ لواحقین کو اپنے پیاروں کی تلاش میں بھی بھرپور مدد ملے گیاس کا اظہار خیال ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرنے گذشتہ روز ڈویژنل ہیڈ کواٹر پر اس نئی ہیلپ لائن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 1192 ہیلپ لائن کیلئے ریسکیو 1122اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(PTA )کے درمیان Agreement سائن ہو گیا ہے جس کے تحت PTA اپنے تمام صارفین کو جسمیں موبائل فون نیٹ ورک، PTCL اور NTC سے یہ سہولت بلامعاوضہ دستیاب ہوگی اس فری ہیلپ لائن کو لاسٹ وکٹم ہیلپ لائن (LVH)کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت یہ کال براہ راست لاہور ہیڈ کواٹر کو منتقل کی جائیگی۔ اس نئی سروس سے وہ تمام افراد جو کاروباری، سماجی ، ثقافتی یا مذہبی معاملات کے حوالے سے دوسرے شہر، صوبے یا بیرون ملک سے آئے افراد جو کہ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں تو ان کو باآسانی شناخت کیا جا سکے گااس سلسلے میں ریسکیو 1122کنٹرول اینڈ کمانڈروم میں یہ ہیلپ لائن ترجیحی بنیادوں پر ایکٹیو کر دی گئی ہے اور بہت جلد اس کا دائرہ کارپورے پنجاب میں کر دیا جائیگا۔ اس نظام میں لا پتہ افراد کے بارئے میں معلومات لی جا سکتی ہیں اور کوئی بھی گورنمنٹ ملازم یا عام شہری اس بارئے میں معلومات دے اور لے سکتاہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نامعلوم افراد کا تصویری ریکارڈ بھی مرتب کرینگے اور ایسے تمام نامعلوم افراد جو مردہ حالت میں پائے جاتے ہیں ان کی تدفین ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد کی جاسکے گی۔