ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج ہڑتال کی دھمکی دیدی
کراچی (خبر نگار) صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے ارشاد بخاری کے مطابق پولیس گزشتہ کئی روز سے ہماری بسوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے‘ بسوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ارشاد بخاری نے کہاکہ پولیس جبری طور پر الیکشن ڈیوٹی کیلئے ہماری بسیں تحویل میں لے رہی ہے۔