وو ٹ کی طاقت سے تبدیلی کی گھڑی آ گئی: ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے تبدیلی اور نظام کو بہتر بنانے کی گھڑی آ چکی ہے‘ 25 جولائی انشاء اللہ ملک میں نظام بہتر بنانے کیلئے عوامی طاقت کا سرچشمہ ثابت ہو گا‘ ٹیبل لیمپ روشنی کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کریگا ‘ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں‘ مر سکتے ہیں مگر کسی کو ختم نبوت پر انگلی اٹھانے نہیں دیں گے‘ یہود و نصاریٰ کے اعلیٰ کار ملک کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ان کے خلاف ٹھوس دیوار کا کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 253 میں عوامی جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہم نے اپنے منشور میں عدل‘ تعلیم اور امن و امان کو فوکس کیا ہے۔