آج عام تعطیل ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن نے عام انتخابات کے موقع پر آج 25 جولائیکو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق آج 25 جولائی کو تمام سرکاری و نیم سرکاری، خود مختار اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ الیکشن کمشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔