انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ : لودھراں نے ملتان کو ہرادیا
ملتان(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریجن میں لودھراں نے ملتان کو 33 رنز سے شکست دیدی نیو سٹیڈیم لودھراں میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز ملتا ن کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ڈھیر ہوگئی ملتان دوسری اننگز میں 175 رنز بنا سکی عمر علی 50 جنید اقبال 40 مجتبیٰ شاہ30 اور رائو عرفان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی وسیم 4 اللہ ڈتہ اور عمیر لطیف نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں میچ کے اختتام تک سکور یہ رہا لودھراں 243 رنز پہلی اننگز 184 رنز دوسری اننگز ملتان نے پہلی اننگز میں 219 اور 175 رنز دوسری اننگزمیں بنائے۔