جرمن فارمولا ون ریس میں لوئس ہملٹن بازی لے گئے
ملتان(سپورٹس ڈیسک )جرمن فارمولا ون ریس کے پریکٹس سیشن میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے لوئس ہملٹن ٹائٹل کی دوڑ میں سب پر بازی لے گئے ۔معروف فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن ایک بار پھر چھا گئے ، برٹش ڈرائیور نے ایسا جادو جگایا کہ حریفوں کو کچھ سمجھ نہ آیا۔جرمن فارمولا ون ریس لوئس ہملٹن جو پریکٹس سیشن اور کوالیفائینگ راؤنڈ میں نہ کر پائے وہ ٹائٹل کی دوڑ میں کر دکھایا۔سٹار ڈرائیور نے رفتار کیساتھ ساتھ کنٹرول کا بھی شاندار مظاہرہ کیا ، سبسٹن ویٹل کا قسمت نے ساتھ نہ دیا ،جرمن ڈرائیور کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔