کراچی :مشیر ربانی میموریل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ، ہمایوں نے اوپن ٹائٹل جیت لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مشیر ربانی ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ میںجونیئر گرلز کٹگری میں قرات العین عینی اور سینئر میں جویریہ بٹ بوائز جونیئر کٹگری میں سرفراز احمد اور سینئر بوائز کٹگری میں محمد ہمایوں نے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بوائز چیمپئن شپ میں 35 کلو گرام ویٹ میں انس احمدنے عدیل کو40کلوگرام ویٹ میں اویس نے حسن علی کو 45کلوگرام میں عمیر نے وقاص احمد کو 50کلوگرام میں عبید نے محمد وقار کو 55کلو گرام میں محمد مبین نے حماد احمدکو 60کلوگرام میں رضا علی نے افتخار احمدکو 65کلوگرام میں احد نے عبید الرحمن کو 70کلوگرام میں کلیم اعوان نے محمد عثمان کو 75کلوگرام میں سرفراز احمد نے عبدالصمدکو80کلوگرام میں محمد ہمایوں نے محمد عبید کو زیر کردیا۔