یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرا دی
لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میں جمع کرا دی ہے اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشخالی کے لیے ہم سب کو خصوصاََ تعلیم یافتہ طبقے کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمشن کے خط کی روشنی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تمام ملازمین اساتذہ اور طلباوطالبات کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ہر سال کم ازکم ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ سرسبز پاکستان کی تحریک کو کامیاب کیا جا سکے۔