مفتی اختر رضا علوم اسلامیہ کا بہر بیکراں تھے: پیر عرفان مشہدی و دیگر
لاہور (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنّت کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ جانشین اعلیٰ حضرت تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خاں علوم اسلامیہ کے بہر بیکراں تھے آپ نے اقامت دین کیلئے بلا خوف طمع دنیا بھر میں جدوجہد جاری رکھی آج دنیا ایک صاحب در اور دین اسلام کے ایک عظیم مبلغ سے محروم ہو گئی ہے۔ تبلیغ و تدریس اور تصنیف کے ذریعے حضرت تاج الشریعہ نے پوری دنیا میں علمی و فکری چراغ روشن کیے۔ تعزیتی ریفرنس مولانا محمد علی نقشبندی، قاضی عبدالغفار قادری، سید خرم ریاض شاہ، محمد رمضان رضوی، مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا فاروق احمد ضیائی، سید ارشد حسین گردیزی، مولانا عبدالطیف مجددی نے بھی خطاب کیا۔