پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا پلان صرف ایم ایم اے کے پاس ہے :مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس عمل کے رابطہ سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے کہاہے کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں کلمے کے نظام کے نفاذ کے لیئے ووٹ مجلس عمل کو دینا ہو گا لادین ،کرپشن مافیا کیخلاف ایک آواز بننا ہو گا آئندہ پانچ سال کے لیئے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کا مرکز اور مستحکم کر نے کے لیئے اور مسائل کے چنگل سے نکالنے کا پلان صرف مجلس عمل کے پاس ہے اس موقع پر حافظ اشرف گجر ،محمد افضل خان ،بلال احمد میر، حافظ حیدر علی،حاجی نذیر احمد میو،،راشد خان ،حافظ عبد الودود شاہد ،پروفیسر ابوبکر چوہدری ،جمال عبد الناصر ،شاہد اسرار ،حافظ غضنفر عزیز ،مولانا سلیم اللہ قادری ،حاجی عرفان شجاع ،مفتی شمس الحق ،حافظ عبد الواجد اور دیگر مو جود تھے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ فوج اور دیگر سیکورٹی فورسسز کی نگرانی میں شفاف انتخابات کا انعقاد خوش آئندہے قوم آج کتاب کے نشان پر مہر لگائے تاکہ ملک بحرانوں سے آزاد ہوسکے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے درست کہاہے کہ حضرت عمر فاروق ؓاور دیگر خلفائے راشدین کے طرز کا حکمران آئے گا تو ملک میں حقیقی انقلاب آئے گا۔