آجختمِ نبوت کے متوالوں کی فتح کا دن ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اورتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ 25جولائی ختمِ نبوت کے متوالوں کی فتح کا دن ہے۔ آج توپ پر مہر لگائیں ۔ بعض نام نہاد سیاستدان ووٹ لینے کے وقت مسلمان ہوتے ہیں مگر ووٹ لینے کے بعد پانچ سال امریکہ سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں۔ شہداء آزادی نے پاکستان کا ایوان قرآن کی حکمرانی کے لئے بنایا تھا۔اے اسلامیان پاکستان! اب امریکی غلاموں سے ایوان کو پاک کرنے کا وقت آ گیا ہے اگر خدانخواستہ قوم نے سیکولر جماعتوں کو منتخب کیا تو پاکستان کا اسلامی تشخص خطرے میں پڑ جائے گا۔