سپین کے شہر بارسلونامیں ژالہ باری، لو گ خوفزدہ
بارسلونا(صباح نیوز) سپین کے شہر بارسلونا میں آسمان سے برستے سیکڑوں برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران ہی نہیں خوفزدہ بھی کردیا۔ بارسلونامیں اچانک موسم نے کروٹ لی اورطوفانی بارشوں کے بعد ژالہ باری ہونے لگی اور لوگ آسمان سے گرتی برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔