سی پیک منصوبہ چند برس میں پاکستان کو ترقی یافتہ بنا دے گا:لطیف ساجد
لندن (نمائندہ خصوصی) سکالر، سماجی شخصیت ڈاکٹر لطیف ساجد کمبوہ نے کہا پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔ اووسیز پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک اپنی فیملیوں کے ساتھ جائیں، اگلی نسلیں عظیم پاکستان کو دیکھے اور سرمایہ کاری کو بھی سی پیک منصوبہ چند برس میں پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنا دے گا۔ الیکشن میں لوگ صحیح نمائندوں کا انتخاب کریں گے اور کرپشن بھی ختم ہو جائے گی۔ وہ عارف چودھری سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا پاک فوج اور حکومت نے دہشت گردی کا بھی خاتمہ کر دیا۔