پبی میں تخریب کاری کا منصوبہ نا کام 72 مارٹر گولے برآمد، ناکا رہ بنا دئیے گئے، 11مشتبہ افراد گرفتار
پبی ( نامہ نگار) پبی پولیس نے الیکشن سے پہلے تخریب کاری کا منصوبہ نا کام بنا کر 72 مارٹر گولے برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے۔ گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہداللہ کی ہدایات کی روشنی میں پبی کے علاقے میںP DS پبی لقمان خان کی سربراہی میں SHO پبی مقدم خان بمعہ پولیس نفری سرچ ائنڈسٹرائیک میں مصروف تھے کہ اطلاع ملی کہ بمقام جڑوبہ الائچی جنگل میں 7 بوریاں مشکوک حالت میں پڑی ہیں جس پرفوری DSP پبی بمعہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچے متعلقہ علاقے کو محفوظ کرکے BDSکی ٹیم کو طلب کیا گیا ۔جس کے پہنچنے پر چیک کرنے پر بوریوں سے 72 عدد مارٹر گولے برآمد ہوئے جسے موقع پر ناکارہ بنایا گیا شبہ تھا کہ یہ کسی بھی بڑی تخریبی کاروئی میں استعمال ہوسکتے تھے وقوعہ کے بعد 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرمزید تفتیش کیلئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔