ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ قومی ٹیم کی تیاریاں مکمل ‘کل روانگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔30 جولائی سے 6 اگست تک میانمار میں شیڈول ایونٹ میں 12 رکنی قومی ٹیم محب رسول کی قیادت میں کل روانہ ہو گی۔ دیگر کھلاڑیوں محمد ادریس، شیراز، دلاور خان، مبشر رضا، منیر احمد، وسیم خان، محمد آصف، کاشف، ناصر لبرو، فہد رضا اور امل خان شامل ہیں۔