نیپالی ٹیم آئندہ ماہ دورہ ہالینڈ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرے گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیپال کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دورہ ہالینڈ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2ایک روزہ عالمی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اگست جبکہ دوسرا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائیگا۔نیپال نے رواں سال مارچ میں زمبابوے میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کیا تھا۔