راجر فیڈرر آرام کی غرض سے راجرز کپ ٹینس ٹورنا منٹ سے دستبردار
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) شہر ہ آفاق سوئس ٹینس سٹار اور ریکارڈ بیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے آرام کی غرض سے آئندہ ماہ کینیڈا میں شیڈول راجرز کپ ٹینس ٹورنا منٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ عالمی نمبر دو چھتیس سالہ فیڈرر رواں سال اب تک چھ سنگلز ایونٹس کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے تین ٹائٹلز اپنے نام کئے ہیں ۔ انہوں نے جنوری میں آسٹریلین اوپن جیت کر کیریئر کا بیسواں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا تھا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے روٹر ڈیم اور سٹورٹ گارٹ اوپن ٹائٹلز جیتے تھے ۔ فیڈرر نے راجر ز کپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں کیر یئر کو طول دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ورک لوڈ کومینج کیا جائے ۔ صرف یہی راستہ ہے کہ میں خود کو انجری سے بچا کر کھیل جاری رکھ سکوں ۔