حریم فاروق کی ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس دینے کیلئے تیاریاںمکمل
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس دینے کے لیے تیاریاںمکمل کرلیں ، 28جولائی کو کینیڈا میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں میزبانی کے ساتھ پرفارمنس بھی دیں گی، ا س سے قبل وہ 2017میں شارجہ میںہونیوالے ٹی ٹونٹی لیگ کی اوپننگ تقریب میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔ ایوارڈ کی تقریب میں حریم فاروق کو میزبانی کے فرائض سونپے گئے ہیں جبکہ اس تقریب کی ابتدا میں وہ اپنی ہی پیش کردہ بلاک بسٹر فلم "پرچی"کے سپر ہٹ نمبر "بلو ہے"پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کا لہوگرمائیں گی۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ حریم فاروق کسی ایوارڈ تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گی ، بلکہ وہ مسلسل دوسرے سال اس تقریب میں میز بانی کے فرائض انجام دینے جارہی ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ رواں سال کے اوائل میں کسی پاکستانی اداکارہ نے دبئی میں ٹی ٹونٹی لیگ کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے ہوں۔ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ رواں سال یہ میرا کینیڈا کا تیسرا دورہ ہے ، اس سے قبل دورے کی خاص بات کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات تھی، میرے تیسرے دورے کا مقصد ٹی وی ایوارڈ ز کے ذریعے کینیڈا میںرہنے والے مداحوں کومحظوظ کرنا اور انہیں معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔