سٹاک مارکیٹ میں تیزی ایک کھرب42 ارب کی نئی سرمایہ کاری
کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40500 ، 40600 ، 40700 ، 40800 ، 40900 ، 41000 ، 41100 ، 41200 اور 41300 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب 85 روپے سے زائد کا اضافہ جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 75.09 فیصد زائد اور 82.47 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 41467 پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔ تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 875.24 پوائنٹس اضافے سے 41339.22 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 306 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 54 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب 85 کروڑ 8 لاکھ 38 ہزار 49 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84 کھرب 95 ارب 66 کروڑ 6 لاکھ 97 ہزار 239 روپے ہوگئی۔ منگل کو 19 کروڑ 8 لاکھ 49 ہزار 320 شیئرز کا کاروبار ہوا۔جو پیر کی نسبت 8 کروڑ 18 لاکھ 49 ہزار 460 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میز کے حصص سرفہرست رہے ۔ جس کے حصص کی قیمت 259.90 روپے اضافے سے 8200.00 روپے اور فلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت 120.75 روپے اضافے سے 2535.75 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 164.40 روپے کمی سے 3123.60 روپے اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 128.30 روپے کمی سے 10500.00 پر بند ہوئی ۔ منگل کو پاک انٹرنیشنل پلک کی سرگرمیاں ایک کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 16 پیسے اضافے سے .56 روپے اور بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں ایک کروڑ 12 لاکھ 64 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 12.52 روپے ہو گئی ۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 488.05 پوائنٹس اضافے سے 20461.00 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1870.23 پوائنٹس اضافے سے 69278.08 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 505.96 پوائنٹس اضافے سے 30019.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔