ڈی سی وہاڑی نے ضلع کونسل میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے پودا لگا کر ضلع کو نسل میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں شجرکاری مہم بھر پور طر یقے سے جاری ہے سکولوں ، کا لجوں ، دیہی مر اکز صحت، بنیادی مراکز صحت ، ہسپتالوں ، سر کاری دفاتر، سٹرکوں کے کناروں پر ہزاروں پودے لگائے جا رہے ہیں ان پودوں کی حفاظت اور آبیاری کی جائے گی تاکہ یہ تنا ور درخت بن سکے اور ہمارے ماحول کو خوشگوار کرے ہمیں دھوپ اور گرمی سے بچائیں درخت اور پودے قدرت کا عطیہ ہے اوران کی حفاظت کر نا صد قہ جا ریہ ہے ہمیں لوگوں میں آگاہی اورجو ش و خروش پید ا کر نا ہے کہ وہ اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس مو قع پر چیف آفیسر ضلع کونسل سید احسان سرور زیدی، ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر منظور حسین بھی موجود تھے۔