ٹرانسپورٹرز کی الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دی
کراچی (کامرس ڈیسک) صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ ارشاد بخاری کے مطابق پولیس گزشتہ کئی روز سے ہماری بسوں کی پکڑ دھکڑ کررہی ہے، بسوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ارشاد بخاری نے کہا کہ پولیس جبری طور پر الیکشن ڈیوٹی کے لئے ہماری بسیں تحویل میں لے رہی ہے جب کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات کے معاوضے تاحال ادا نہیں کئے گئے، اگر پولیس نے ہماری بسیں نہ چھوڑیں تو ہم ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔