شفاف انتخابات ہی وقت کا تقاضہ ہیں:قاری عبدالکریم نقشبندی
بھوآنہ (نامہ نگار) شفاف انتخابات ہی وقت کا تقاضہ ہے دہشت گر د عناصر دھماکے کر کے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں انتہا پسند پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیکر انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیرمین تحریک فلاح دارین معروف عالم دین مولانا قاری عبدالکریم نقشبندی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے ضمن میں عدلیہ کا عزم خوش آئین اور عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے عدالتی ریمارکس سے ثابت ہوتا ہے کہ ذمہ دار حلقے ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں ملک کو مستحکم کرنے کا واحد حل حق رائے دہی کا استعمال کا ہے عوام ملکی سالمیت اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے ووٹ کی طاقت سے دیانتداروں نمائندوں کا انتخاب کریں۔