سیشن کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ،فوجی جوان تعینات کئے گئے ہیں،جس کے باعث ایم اے او کالج سے سیشن کورٹ تک سٹرک بند کردی گئی تھی ۔ گزشتہ روز سیشن کورٹ میں پولنگ سامان کی ترسیل کے باعث سیشن کورٹ کے تمام اطراف میں سیکیورٹی رسک کے باعث تام راستے بند کردیئے گئے ۔جس کے باعث شہریوں کو دشواری پیش آئی ۔