مسلح افراد کی ایک ادارے کے آفس میں توڑ پھوڑ 28 لاکھ روپے لوٹ لئے
فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے قریب مسلح افراد نے ایک ادارے کے آفس میں گھس کر حملہ کرکے سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا ملزمان 28 لاکھ روپے کی رقم لائسنی کلاشنکوف اور موبائل چھین کر لئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی سٹاف کے اہلکار تنویر حسین اور محمد حفیظ نے کالونی میں آنے سے متعدد نوجوانوں کو روکا جس پر تقریباً 20 افراد نے مسلح ہوکر کالونی میں داخل ہو کر مرکزی آفس اور سکیورٹی سٹاف کے کمرے کو توڑ ڈالا حملہ آوروں نے منیجر شہزاد احمد اور حفیظ کو زخمی کرکے تقریباً 28 لاکھ روپے کی رقم لائسنسی اسلحہ دیگر سامان لوٹ لیا اور توڑ ڈالا فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے کوٹ عبدالمالک میں چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا فرار ہو گئے نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کر لی فرار ہو گئے۔