الیکشن میں عمران کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا:چوہدری انوارالحق
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری انوارالحق سہوڑیا نے کہا کہ آج 25 جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ہے اس روز پاکستان کے کروڑوں ووٹرز اپنی امانت (ن) لیگ کی عوام دوست قیادت کے سپرد کریں گے ‘ ، تبدیلی کے دعوی کرنے والے اقتدار کی ہوس میں ا پنے ضمیر کا سودا کر چکے ہیں جس کا ثبوت ٹکٹوں کی تقسیم میںلوٹوں کو نوازے جانے کی شکل میں سامنے ہے، 25 جولائی کو عمران خان کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا اور وہ آئندہ پانچ سال پھر دھاندلی کا رونا روئیں گے۔ (ن) لیگ ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کی کامیاب جدوجہد کی اور تمام انتخابی وعدے پورے کئے جس پر عوا م کا اعتماد آج بھی قائم ہے ، ن لیگ ایک شہر یا صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جماعت ہے کراچی سے خیبر اور کشمیر سے لاہور تک ن لیگ کا ہر ووٹر کئے جانیوالے اقدامات پر تشویش ہے ،ایسے ہی الیکشن ہوئے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائیگی ۔