عوام ووٹ کی شہادت کو نہ چھپائیں گھروں سے نکلیں :انیلہ محمود،زرافشاں
لاہور (لیڈی رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کی نامزد امید وار این اے 134انیلہ محمود اورجماعت اسلامی حلقہ خواتین صدر ضلع لاہور کی صدر پی پی 168زرافشاں فرحین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ووٹ کی شہادت کو نہ چھپائیں گھروں سے نکلیں نبیﷺ کی تعلیما ت پر عمل کرتے ووٹ کی شہادت کو نہ چھپائیںسچی گواہی دیں اچھے حکمران کا انتخاب کریں جو سچا اور دیانت دار ہو کیونکہ یہ کسی ایک فرد نہیں بلکہ پوری قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہے پاکستان کے لیے ایسی صالح قیادت کا انتخاب کریں جو ملک سے بے روزگاری مہنگائی اور کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی لیڈر ہو جس کے دروازے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں۔