شہباز شریف بھی جلد اڈیالہ جیل پہنچنے والے ہیں: تمکین آفتاب
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام چوروں کو دوبارہ منتخب نہیں کرینگے،شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی،عوام اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں تاکہ دوبارہ کوئی خزانہ چور اقتدار پر قابض نہ ہو سکے،نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی جلد اڈالہ پہنچنے والے ہیں،ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں پانچ سال کبھی اپنی کارکن کو عزت نہیں دی ،یہ ذلت و رسوائی اسی کا نتیجہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا عوام کو ایک نئی سوچ اور نظریہ دیا ہے جس کی وجہ سے عوام نے اپنے حقوق نہ ملنے کی وجہ سے آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔