کامیاب ہو کر عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کروں گا: آصف علی
کمیر(نمائندہ نوائے وقت) آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عوام نے اپنے ہاتھوں سے خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نا ہے عوام کا ایک ووٹ کی زندگی کو کہیں سے کہیں لے جا سکتا ہے اب فیصلہ عوام نے خود کرنا ہے۔ انہو ں نے تر قی کے دشمنوں کو ووٹ دینا ہے یا ان کو دینا ہے جو ان کی اتنے بر سوں سے بے لوث خدمت کر تے چلے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار پی پی 198 چودھری آصف علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا تو کمیر کے حلقے کے ساتھ ہے۔ یہ فصلی بٹیرے صرف الیکشن میں نظر آتے ہیں اس کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ان کو عوام کے دکھ درد اور تکلیفوں کا اندازہ نہیں ہے۔کئی کئی گائو ں میں قبرستان تک نہیں ہے لوگوں کو تعلیم اور صحت کے لئے شہروں میں دھکے کھانے پڑتے ہیں۔ مجھے اگر اللہ نے عزت دی تو میں آپ لوگوں کی طاقت سے تمام بنیادی سہولتیں لے کر آئونگا۔ آپ لوگوں کا شہری لوگوں کے برابر حقوق ہیں پھر یہ کون ہوتے ہیں آپ کو ان بنیادی سہولتوں سے محروم رکھیں۔