منتخب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرونگا: امجد جوئیہ
قبولہ (نامہ نگار )عوام میـں تبدیلی کی لہر نے تحریک انصاف کی کامیابی کو یقینی بنادیا ہے۔ قوم با شعور ہو چکی ہے اب وہ مفروضوں پر مبنی حسین نعروں کے فریب میں نہیں آئے گی۔ منتخب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کروں گا۔ نوجوان طبقہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے اور بِلا پر مہر لگا کر عمران کی قیادت کو برسرِاقتدار لائے۔ ماضی میں میاں نواز شریف کو شکست دی تھی حالیہ انتخابات میں اس کے حواریوں کو شکست فاش دیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 146میاں محمد امجد جوئیہ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا۔