موبائل فون، کیمرا سمیت مواصلاتی آلات پولنگ سٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی
لاہور (نامہ نگار ) الیکشن کمشن نے موبائل فونز، کیمرا سمیت دیگر مواصلاتی آلات پولنگ سٹیشن کے اندر لیجانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق اگر کسی ووٹر کی تلاشی کے دوران موبائل فون برآمد ہوا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ ہونے کی صورت میں ڈال سکیں گے چاہے وہ زائد المیعاد ہی کیوں نہ ہو۔ اصل شناختی کارڈ کے علاوہ نہ تو اس کی فوٹو کاپی چلے گی اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ سمیت دوسری کوئی شناختی دستاویز تسلیم کی جائے گی۔ خواتین اپنا دستی بیگ بھی ہمراہ نہ لائیں۔ صرف اپنے امیدوار کے انتخابی نشان کے سامنے ہی مہر لگائیں اور یہ نشان والے ڈبے کے اندر ہی ہونی چاہیے۔ اگر ایک سے زیادہ نشانوں پر مہر لگائی تو ووٹ ضائع ہو جائے گا۔
موبائل/ کیمرا