لسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال تحفظات مظاہروں کے بنیادی اسباب سے نمٹا جائے اقوام متحدہ
جنیوا(صباح نیوز)اقوام متحدہ نے غزہ اوراسرائیل کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے حوالے سے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پرسخت تحفظات کااظہارکیاہے۔انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زیدرعدالحسین نے ان تحفظات کااظہار جنیوا سے ویڈیو کے ذریعے فلسطینی عوام کے ناگزیرحقوق پرعملدرآمد کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔زیدرعد نے غزہ میں حالیہ مظاہروں کے بنیادی اسباب سے نمٹنے کی ضرورت پر زوردیا۔دریں اثنا تنظیم آزادی فلسطین نے کہاہے کہ حال ہی میں منظور ہونیوالا اسرائیلی قومی ریاست کاقانون مشرق وسطی کے امن عمل کے منافی ہے۔رملہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل صائب اراکات نے کہاکہ اس قانون کامقصد دو ریاستی حل کونقصان پہنچاناہے۔
اقوام متحدہ/ فلسطین