بھارتی ریاست راجستھان میں گائے کا پیشاب دودھ سے مہنگا ہو گیا
جے پور (اے پی پی) بھارتی ریاست راجستھان میں گائے کا پیشاب گائے کے دودھ سے مہنگا ہو گیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے کئی علاقوں میں گائے کا دودھ 22 تا 25 جبکہ گائے کا پیشاب 30 تا 50 روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں مویشی پال افراد کی آمدنی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فصلوں پر کیڑے مار دوا کے طور پر چھڑکائو، امراض کے علاج اور مذہبی رسومات میں استعمال کے باعث گائے کے پیشاب کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔عام نسل کی گائے کا پیشاب 15 سے 30 روپے جبکہ اعلیٰ نسل کی گائے کا پیشاب 30 تا 50 روپے فی لیٹر میں خرید لیا جاتا ہے۔
گائے ؍ پیشاپ