جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والا لیاری گینگ وار کا کارندہ نکلا
کراچی (کرائم رپورٹر) جمشید روڈ کے علاقے جہانگیر روڈ پر بلوچ پاڑہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا وسیم خان ولد معروف لیاری گینگ وار کا کارندہ نکلا۔ 32 سالہ وسیم خان ولد معروف کو پیر کی شب موٹر سائیکل پر ساتھی کے ساتھ آنے والی خاتون نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق وسیم خان ولد معروف لیاری گینگ وار میں ملوث تھا اور 8 ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک میگزین اور گولیوں کے 9 خول بھی ملے تھے جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی یہ واردات گینگ وار گروپوں میں لڑائی کا شاخسانہ ہے۔
گینگ وار کارندہ