آج بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل
ٓکراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن ڈے پر کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی متواتر فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور پاور مانیٹرنگ سیل کے ذریعے شہر میں بجلی کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پولنگ کے عمل اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘ مانیٹرنگ سیل اور ریپڈ ٹیمیں 24 گھنٹے فالٹس کی بروقت درستگی کیلئے متحرک رہیں گی جبکہ صارفین اپنے علاقے میں مقامی فالٹس کی اطلاع 118 کال سینٹر یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دے سکتے ہیں۔
بجلی مسلسل فراہمی